لاہور( سپورٹس ڈیسک)لاہور میں لاہور قلندرز نے ایس او ایس ولیج میں پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی کی۔ اس موقع پر قلندرز کے اسٹار کھلاڑیوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور کرکٹ کھیلا۔ ایس او ایس ولیج کے بچوں نے فخر زمان کے ساتھ تصاویر بنائیں اور نعرے لگائے۔فخر زمان نے کہا کہ بچوں کا اعتماد بہت متاثر کن ہے، یہ ہمارا مستقبل ہیں اور ان کے چہروں پر خوشی دیکھ کر دل خوش ہو جاتا ہے۔ لاہور قلندرز کے سی او او ثمین رانا نے کہا کہ یہ اقدام بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔فخر زمان کی درخواست پر لاہور قلندرز نے ایس او ایس ولیج کے بچوں کے لیے پی ایس ایل میچز دکھانے کا اعلان کیا۔
ایس او ایس ولیج میں لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 ٹرافی کی رنگا رنگ تقریب
6