میلبرن( سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ فلسطینیوں پر ہونے والے حملوں اور سینکڑوں شہادتوں پر ایک بار پھر بول پڑے۔عثمان خواجہ نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایک دن میں 130 سے زائد بچے مارے گئے، اور بغیر کسی وجہ کے جنگ بندی توڑی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تصور کریں اگر یہی سب مخالف طرف سے ہوتا تو ہم کتنی شدید غصے کا اظہار کرتے؟عثمان خواجہ نے لکھا کہ تمام زندگیاں برابر نہیں ہیں، اور یہ بچے صرف تاریخ میں نمبرز بن کر رہ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بھی نام ہیں، مائیں، باپ، بہنیں اور بھائی ہیں جیسے آپ کے ہیں۔ ہم اس بربریت کو معمولی نہیں بنا سکتے، مگر مجھے خدشہ ہے کہ ہم پہلے ہی ایسا کر چکے ہیں۔عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ انہیں یقین نہیں آ رہا کہ یہ ابھی بھی ہو رہا ہے۔ اس سے قبل بھی عثمان خواجہ نے فلسطینیوں سے بھرپور طریقے سے اظہارِ یکجہتی کیا تھا۔
عثمان خواجہ فلسطینیوں پر حملوں اور شہادتوں پر پھر بول پڑے، اسرائیلی حملوں پر شد ید غصے کا اظہار
1