نیو یارک ( مانیٹر نگ ڈیسک)جون 2024 میں انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) جانے والے دو امریکی خلا باز، بوچ وِل مور اور سنیتا ولیمز، آخرکار 9 ماہ کے بعد واپس زمین پر آ رہے ہیں۔ یہ دونوں خلا باز بوئنگ کے اسٹار لائنر اسپیس کرافٹ کی اولین انسان بردار پرواز کے ذریعے آئی ایس ایس پہنچے تھے، لیکن اسٹار لائنر کیپسول میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے وہ واپس نہیں آ سکے۔کامیابی سے واپس زمین پر آنے کے لیے ناسا نے اسپیس ایکس کے ڈراگون اسپیس کرافٹ کا انتخاب کیا، جس نے اب ان دونوں خلا بازوں کو واپس لانے کے لیے سفر شروع کیا ہے۔ اس مشن میں اسپیس ایکس کی ٹیم نے اپنے کریو 9 مشن کے دو ارکان کو نکال کر انہیں آئی ایس ایس سے واپس لانے کی کارروائی کی۔یہ خلا باز 9 ماہ تک خلا میں سائنسی تجربات کرتے رہے اور آئی ایس ایس کی مرمت میں حصہ لیا۔ اس دوران سنیتا ولیمز نے خلا میں چہل قدمی بھی کی۔ ان کی واپسی پر ناسا اور روس کے 2 خلا باز بھی زمین پر لوٹیں گے۔
9 ماہ بعد خلا میں پھنسے امریکی خلا باز وں کا زمین پر آ نے کیلئے سفر شروع
1