پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے نواز شریف کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں عدم شرکت پر سوالات اٹھائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کے بلانے والوں کو بتانا چاہیے کہ نواز شریف کیوں نہیں آئے؟ کیا ان کی غیر موجودگی دہشت گردوں کی حمایت کی علامت ہے؟ ڈاکٹر سیف نے مزید سوال کیا کہ کیا نواز شریف نے اجلاس کا بائیکاٹ اس لیے کیا کہ ان کے پلیٹ لیٹس گر گئے تھے؟بیرسٹر سیف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قید کر کے قومی اتفاق رائے کو ناکام بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کے لیے قومی اتحاد ضروری ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومتی جذبات اور الفاظ دہشت گردی کے مسئلے کا حل نہیں ہیں، اور پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
حکومتی جذبات اور الفاظ دہشتگردی کے مسئلے کا حل نہیں، نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کیوں نہیں کی؟:بیرسٹر ڈاکٹر سیف
1