ممبئی( شوبز ڈیسک)90 کی دہائی کے آخر میں، سلمان اور ایشوریا کی جوڑی نے نہ صرف پردے پر بلکہ حقیقی زندگی میں بھی چرچے بنائے۔ دونوں کے درمیان محبت کا رشتہ اتنا گہرا تھا کہ مداحوں کو لگنے لگا تھا کہ یہ جوڑی ہمیشہ کیلیے اکٹھی ہو جائے گی۔ لیکن زندگی کی کہانی فلموں سے زیادہ پیچیدہ ہوتی ہے۔ایشوریا نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ بریک اپ کے بعد بھی سلمان انہیں فون کرتے تھے اور الٹی سیدھی باتیں کرتے تھے۔ انہیں شک تھا کہ ایشوریا کا کسی اور اداکار کے ساتھ تعلق ہے۔ ایشوریا کے مطابق، سلمان کا رویہ انہیں شدید پریشان کرتا تھا۔لیکن آج بھی، جب بھی سلمان اور ایشوریا کی جوڑی کا ذکر آتا ہے، مداحوں کے ذہن میں یہی سوال ابھرتا ہے: کیا ہوا تھا جو ان کی محبت کا یہ انجام ہوا؟ شاید یہ راز ہمیشہ کے لیے ان دونوں کے دل میں ہی دفن رہے۔
فلمی بریک اپ کے بعد بھی سلمان مجھے فون کرتے تھے: ایشوریا
1