لاہور ( شوبز ڈیسک)سابق قومی کرکٹ کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ شعیب ملک، جو بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے بعد دوبارہ والد بننے والے ہیں، اس جوڑے کے ہاں اچھی خبر آ رہی ہے۔بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعوی کیا گیا کہ اس جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، اور اس دعوے کا حوالہ ایک وائرل ویڈیو بھی ہے۔یہ ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں ثنا جاوید کو ایک شو میں کھانے کی چیزوں کو دیکھ کر الٹی محسوس کرتے ہوئے دکھایا گیا، جس کے بعد وہ وہاں سے دور چلی جاتی ہیں۔ اس ویڈیو نے مداحوں کو یہ سوچنے پر مجبور کر دیا کہ اداکارہ کے ہاں بچے کی پیدائش کی خوشخبری متوقع ہے، جس پر سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔شعیب ملک اور ثنا جاوید اپنی محبت بھری شوخ رومانس سے مداحوں کو اکثر حیران کر دیتے ہیں، اور ان دونوں کو انٹرنیٹ پر یکساں طور پر محبت اور نفرت دونوں ملتی ہے۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید کے ہاں بچے کی پیدائش کی افواہیں، سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع
1