دبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک)گوگل نے 2020 میں یوٹیوب شارٹس کو ٹک ٹاک کے مقابلے میں متعارف کرایا تھا، اور یہ مختصر ویڈیوز لاکھوں افراد کی روزانہ تفریح کا حصہ بن چکی ہیں۔ لیکن حالیہ دنوں میں یوٹیوب صارفین کو ایک عجیب مسئلے کا سامنا ہو رہا ہے، جہاں جب وہ ایپ کھولتے ہیں تو ہوم پیج کی بجائے براہ راست شارٹس ٹیب کھل جاتی ہے اور ویڈیوز آٹو پلے ہو جاتی ہیں۔یہ مسئلہ یوٹیوب کے بگ (bug) کی وجہ سے ہو رہا ہے اور کئی ہفتوں سے صارفین اس سے پریشان ہیں۔ جب صارف ایپ اوپن کرتا ہے تو شارٹس ویڈیو پلے ہو جاتی ہے جو آخری بار دیکھی گئی تھی، چاہے اس نے اسے دیکھنے کا ارادہ نہ بھی کیا ہو۔اسے ماہانہ فیس ادا کرنے والے یوٹیوب کے صارفین بھی محسوس کر رہے ہیں۔ یوٹیوب کی جانب سے اس مسئلے کی وجوہات واضح نہیں کی گئیں، اور نہ ہی یہ معلوم ہے کہ یہ خرابی کی وجہ سے ہو رہا ہے یا کمپنی نے اسے جان بوجھ کر صارفین کو زیادہ شارٹس ویڈیوز دکھانے کے لیے کیا ہے۔اگر آپ اینڈرائیڈ صارف ہیں اور اس مسئلے کا سامنا کر رہے ہیں، تو یوٹیوب کی اسٹوریج یا کیش فائلز کو کلیئر کرنے سے اس مسئلے سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم یہ تب بھی دوبارہ ہوگا جب آپ دوبارہ شارٹس دیکھیں گے۔
یوٹیوب میں بگ کی وجہ سے صارفین کو شارٹس ویڈیوز آٹو پلے ہونے کا مسئلہ سامنے آ گیا
1