کراچی ( اباسین خیر)شہر قائد میں سفاک شوہر نے دوسری خواتین سے بات کرنے سے منع کرنے پر اپنی بیوی کو پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پیٹرول چھڑک کر آگ لگادی، جس سے وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔طبی ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون 40 فیصد جھلس چکی ہے جب کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں کورنگی صنعتی ایریا تھانے میں اقدام قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بھائی محمد جمال نے بتایا کہ بہن کے شوہر نے دھمکیاں دی ہیں کہ اگر مقدمہ درج کرایا تو بہت پچھتا گے۔ انہوں نے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتارملزم فیکٹری میں ملازمت کرتا ہے۔ ملزم وقاص کی دوسری خواتین سے دوستی تھی، اور منع کرنے پرملزم وقاص نے اپنی بیوی پرپیٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔
گھر کو آ گ لگ گئی گھر کے چرا غ سے،سفاک شوہر نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر زندہ جلا دیا
7