کراچی ( اباسین خبر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے حوالے سے بیان جاری کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، کمرشل بینکوں کو عوام کے لیے نئے نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں اور عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے بینکوں کے وسیع برانچ نیٹ ورک کے ذریعے یہ نوٹ فراہم کیے جا رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اس رمضان میں اب تک کمرشل بینکوں کی 17,000 برانچوں کو 27 ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔ بینکوں کا اے ٹی ایم نیٹ ورک بھی عوام کو عید کے موقع پر معیار کے نئے نوٹ فراہم کرے گا۔ اس کے لیے کیش مانیٹرنگ ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے کہا کہ کمرشل بینکوں کی شاخیں عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی۔
کمرشل بینکوں کی شاخیں عید کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ فراہم کریں گی:اسٹیٹ بینک کا اعلان
5