پشاور( ایجو کیشن ڈیسک)خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے اساتذہ اور طلبہ کا امتحان لینے کا فیصلہ کیا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق، امتحان کے دوران 2200 سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کا رینڈم ٹیسٹ لیا جائے گا، جو گریڈ 3، 5 اور 8 کے طلبہ و طالبات پر مشتمل ہوگا۔ امتحان انگریزی، اردو، ریاضی، اور جنرل سائنس کے مضامین پر لیا جائے گا۔اس امتحان کے لیے 50 فیصد طلبہ اور 50 فیصد طالبات کا انتخاب کیا جائے گا، اور یہ امتحان 17 سے 19 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس امتحان کے انعقاد میں 6 ہزار تربیت یافتہ اساتذہ حصہ لیں گے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس ٹیسٹ کی بنیاد پر تعلیمی اصلاحات اور بہتری کے لیے فیصلے کیے جائیں گے۔محکمہ تعلیم کے مطابق، اس امتحان پر 15 کروڑ روپے خرچ ہوں گے، اور گزشتہ سال کے امتحان کے نتائج کے ساتھ اس سال کے امتحان کے نتائج کا موازنہ کیا جائے گا۔ امتحان کے بعد نصاب میں تبدیلی یا اساتذہ کی تربیت کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔
خیبرپختونخوا میں اساتذہ اور طلبہ کے لیے رینڈم ٹیسٹ، 2200 سکولوں میں امتحان لینے کی تیاریاں
2