کیلیفورنیا( مانیٹرنگ ڈیسک) ایپل نے اپنے آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو ایک سنگین سکیورٹی خطرے سے آگاہ کیا ہے اور انہیں نیا iOS پیچ ڈان لوڈ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد صارفین کو ایک پیچیدہ سائبر حملے سے بچانا ہے۔ایپل نے اپنے بیان میں کہا کہ سفاری اور دیگر برازرز میں ایک سکیورٹی خامی کی نشاندہی کی گئی ہے، جسے CVE-2025-24201 کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس خامی کو ہیکرز نے کھلے دروازے کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایسی ویب سائٹس تخلیق کیں جو صارفین کے ویب برازرز تک رسائی حاصل کر سکتی تھیں۔کمپنی نے اپنے صارفین کو فورا نیا iOS پیچ ڈان لوڈ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ اس خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔
ایپل کی آئی فون اور آئی پیڈ صارفین کو سکیورٹی خطرات سے بچنے کے لیے نیا iOS پیچ ڈان لوڈ کرنے کی اپیل
5