3
ٹیورین( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے آفاق خان نے سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 100 میٹر سنو شوئنگ میں گولڈ میڈل جیتا۔ یہ پاکستان کا سپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں تیسرا گولڈ میڈل ہے۔اس سے قبل، منیب الرحمن نے کراس کنٹری سکینگ ایونٹ میں 50 میٹر ریس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جبکہ روبینہ قربان نے ویمنز کراس کنٹری سکینگ 50 میٹر ریس میں سلور میڈل حاصل کیا۔ علاوہ ازیں، صبور احمد اور علی رضا نے سنو شوئنگ 200 میٹر ریس میں کانسی کا تمغہ جیتا۔پاکستان کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا۔