لاہور( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مختلف سیریز کے دوران کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے لے کر جنوبی افریقا کے خلاف سیریز تک 30 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کیے گئے ہیں۔سب سے زیادہ جرمانہ عامر جمال کو ہوا، جنہیں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوران انٹرویو کے دوران ایک ایسا ہیٹ پہننے پر تقریبا 13 لاکھ روپے کا جرمانہ ہوا جس پر سیاسی نعرہ درج تھا۔آسٹریلیا میں سیریز کے دوران تین کرکٹرز کو ہوٹل میں تاخیر سے واپسی پر پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوا، جبکہ جنوبی افریقا میں چار کرکٹرز کو کرفیو کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا، جن میں سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، صائم ایوب اور عباس آفریدی شامل ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ڈسلپنری معاملات ادارے کا اندرونی معاملہ ہے اور وہ کھلاڑیوں کی ساکھ کو متاثر کرنے سے بچنے کے لیے ان معاملات کو پبلک نہیں کرتا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوم اینڈ اوے سیریز میں جرمانوں کا سامنا
3