اسلام آباد( اباسین خبر)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش یونیورسٹی کے لیے 100 ایکڑ رقبہ مختص کیا گیا ہے اور یہ یونیورسٹی عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرے گی۔اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی آف ایمرجنگ سائنسز کی سائٹ ریویو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ “میرے اور سب کے لیے یہ خوشی کا موقع ہے۔ یونیورسٹی میں بہترین تعلیم، اساتذہ اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹرز ہوں گے۔”انہوں نے مزید کہا کہ “دانش یونیورسٹی کا مرکزی نکتہ اپلائیڈ سائنسز ہوں گے اور 14 اگست 2026 کو اس یونیورسٹی کا پہلا سیکشن فعال ہوجائے گا۔ یہاں مستحق اور لائق طلبہ کو تعلیم دی جائے گی، اور یونیورسٹی میں صرف میرٹ پر داخلہ ملے گا۔وزیراعظم نے بتایا کہ یہ یونیورسٹی 190 ملین پانڈز سے بنائی جا رہی ہے، جو برطانیہ سے سپریم کورٹ کے اکانٹ میں منتقل ہوئی تھی۔” انہوں نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور چیف جسٹس یحیی آفریدی کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس رقم کو قومی خزانے میں منتقل کیا۔وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ “حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور دانش یونیورسٹی کا قیام سنگ میل ثابت ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش سکولز کے قیام کا عمل جاری ہے۔ وزیراعظم نے دانش سکول کا ماڈل پنجاب میں شروع کیا اور اب پورے ملک میں دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لارہے ہیں۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ دانش یونیورسٹی کا تعلق دنیا کے بہترین تعلیمی اداروں سے قائم کیا جائے گا، اور نوجوان اس سے مستفید ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو نالج اکانومی بنانے کی طرف قدم بڑھا رہے ہیں اور دانش یونیورسٹی پاکستان کو بہترین افرادی قوت فراہم کرے گی۔
اسلام آباد میں دانش یونیورسٹی کے قیام کا اعلان ، 190 ملین پانڈز سے تعمیر ہوگی:وزیراعظم شہباز شریف
2