اسلام آباد( ہیلتھ ڈیسک)پاکستان کے مختلف 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ این سی او سی حکام کے مطابق 14 اضلاع سے 15 سیمپلز اکٹھے کیے گئے تھے، جن میں ملتان، بہاولپور، لاہور، ڈی جی خان اور قصور کے نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی پائی گئی۔اسی طرح، ڈیرہ بگٹی، لسبیلہ، کوئٹہ، سبی، جنوبی وزیرستان، چارسدہ اور صوابی میں بھی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ تاہم، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان کے نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔این سی او سی حکام کے مطابق کراچی کی 59 یونین کونسلز میں 16 مارچ تک پولیو مہم جاری ہے، اور 21 سے 27 اپریل تک ملک گیر انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جائے گا، جس میں 4 کروڑ 54 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
پاکستان کے 12 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق، کراچی میں مہم جاری
3