3
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے جونیئر ڈیوس کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں انڈونیشیا کو دو ایک سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔پہلے سنگل مقابلے میں ابوبکر طلحہ نے دو ایک اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی، جبکہ دوسرے سنگلز میں گناوان میکا نے پاکستان کے میکائیل علی کو شکست دی۔فیصلہ کن ڈبلز مقابلے میں حمزہ رومن اور ابوبکر طلحہ نے انڈونیشین جوڑی کو ہرا کر پاکستان کی جیت کو یقینی بنایا۔اس شاندار کامیابی کے ساتھ پاکستان نے آئی ٹی ایف ایشیا اوشیانا ڈیوس کپ جونیئرز کوالیفائنگ ایونٹ کیلئے بھی کوالیفائی کر لیا ہے۔