لاہور( اباسین خبر)وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے لاہور کے گارڈن ٹان میں واقع پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر 7 ایجنٹس کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں کامران، اللہ دتہ، سفیان، علی رضا، اکرام اور آصف شامل ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزمان سے ٹوکن، بینک چالان اور رسیدیں برآمد ہوئی ہیں، جو ان کے غیر قانونی دھندے کو ظاہر کرتی ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ یہ ایجنٹس شہریوں سے پاسپورٹ بنوانے کے بدلے پیسے بٹور رہے تھے اور اس غیر قانونی سرگرمی میں ملوث تھے۔تمام گرفتار ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کا لاہور پاسپورٹ آفس پر چھاپہ، 7 ایجنٹس گرفتار، شہریوں سے پیسے بٹورنے کا انکشاف
1