کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل مومنہ اقبال سے منسوب وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک جعلی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اپنی جنس سے متعلق بات کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ اس ویڈیو کی پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہو گئی تھیں کہ آیا مومنہ اقبال ایک مکمل لڑکی نہیں ہیں۔ویڈیو کے بارے میں دعوی کیا جا رہا تھا کہ مومنہ اقبال نے اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اسی وجہ سے ان کے خاندان نے انہیں بچپن میں گھر سے نکال دیا تھا۔ تاہم، یہ دعوی سراسر جھوٹ پر مبنی تھا۔حقیقت میں، یہ ویڈیو اگست 2022 میں دیے گئے ایک انٹرویو کے ویڈیو کلپ کو ایڈٹ کر کے جعلی طور پر تیار کی گئی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ اس ویڈیو کی حقیقت کو بے نقاب کرتے ہوئے جیو فیکٹ نے حال ہی میں اپنی ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں اس جعلی ویڈیو کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔
مومنہ اقبال کی جعلی ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کا پردہ فاش
1