2
غزہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل نہ کرنے کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ ٹرمپ کا فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خیال سے پیچھے ہٹنا خوش آئند ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو جنگ بندی معاہدوں کا پابند بنا کر اس موقف کو مزید تقویت دی جائے۔ یاد رہے کہ امریکی صدر کا بیان گزشتہ روز سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔