1
کراچی ( کامرس ڈیسک)انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔ ڈالر کی قیمت 280 روپے 7 پیسے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت 279 روپے 97 پیسے تھی۔ اس اضافے کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں مزید استحکام نظر آ رہا ہے۔