ممبئی ( شو بز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ انکیتا لوکھنڈے نے انڈسٹری میں کاسٹنگ کاچ اور خود کو ہونے والی غیراخلاقی آفرز کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ اپنے ابتدائی کیریئر میں انہیں کئی بار نامناسب آفرز کا سامنا کرنا پڑا۔ ایک انٹرویو میں انکیتا نے بتایا کہ ایک ہدایت کار نے انہیں کردار دینے کے بدلے ‘سمجھوتہ’ کرنے کا کہا، لیکن انہوں نے اس پیشکش کو سختی سے مسترد کر دیا اور کاسٹنگ ایجنسی کے دفتر سے واک آٹ کر گئیں۔انکیتا نے مزید کہا کہ اس دوران انہیں ایک بار غیر محفوظ بھی محسوس کروایا گیا تھا، جب صرف ایک بڑے اداکار کے ساتھ مصافحہ کرنے پر وہ پریشان ہو گئیں۔ اداکارہ نے اس تجربے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آس پاس کا ماحول انہیں ٹھیک نہیں لگا۔انکیتا لوکھنڈے نے بالی ووڈ کی گِیو اینڈ ٹیک کی تلخ حقیقت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ان چیلنجز کے باوجود اپنی عزت نفس کو برقرار رکھتے ہوئے اپنا علیحدہ مقام بنایا، جو کہ ایک بہت مشکل کام تھا۔
نامور ہدایت کار سے غیراخلاقی آفرز کا سامنارہا،انکیتا لوکھنڈے کا انکشاف
1