کراچی ( ہیلتھ ڈیسک)وفاقی وزیرِ صحت مصطفی کمال نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے وزرائے صحت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور صحت کے شعبے میں مشترکہ کام کرنے پر اتفاق کیا۔ اس بات چیت میں صحت کے مسائل اور چیلنجز کو حل کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔وزارتِ صحت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد مصطفی کمال نے اپنے زیرِ صدارت پہلا اجلاس بلایا جس میں صوبائی وزرائے صحت نے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ وزیرِ صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ مل کر کام کرنے سے صحت کے شعبے میں درپیش مشکلات کا حل تلاش کیا جا سکے گا۔ صوبائی وزرائے صحت نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ مشترکہ کوششوں سے شعبے میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
وفاقی وزیر صحت کا صوبائی وزرائے صحت سے رابطہ، صحت کے شعبے میں مشترکہ کام کرنے پر اتفاق
1