ممبئی ( سپورٹس ڈیسک)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پولیس نے جشن منانے والے نوجوانوں کو سزا کے طور پر گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، نوجوانوں نے اتوار کی رات ٹیم کی جیت کے بعد ہلا گلا کیا اور آتشبازی کی۔ پولیس جب موقع پر پہنچی تو نوجوانوں کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے باعث حالات تنا کا شکار ہو گئے۔ پولیس نے پھر ان نوجوانوں کو گرفتار کر کے ان کی سزا کے طور پر گنجا کر دیا اور سڑک پر گھمایا۔اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر بی جے پی کے رکنِ اسمبلی نے ایس پی سے ملاقات کی اور کہا کہ یہ نوجوان ملک کے باقی حصوں کی طرح ٹیم کی جیت کا جشن منا رہے تھے اور وہ عادی مجرم نہیں ہیں۔ ان کو اس طرح سڑک پر گھمانا ناجائز ہے۔ ایس پی کے مطابق، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بھارتی پولیس کا انو کھا کارنامہ، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے جشن میں شامل نوجوانوں کو گنجا کردیا،سڑکو ں پر گھمانے کی ویڈ یو وائرل
5