7
ممبئی ( شوبز ڈیسک)بھارتی اداکارہ رانیہ را کو بنگلورو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا، جہاں ان کے قبضے سے تقریبا 14.8 کلوگرام سونا برآمد ہوا۔ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ اداکارہ نے سونے کے بارز کو اپنے لباس میں چھپایا اور کچھ سونا پہن کر اسمگل کرنے کی کوشش کی تھی۔گرفتاری کے بعد رانیہ را کو ایک معاشی جرائم عدالت کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں عدالت نے انہیں 14 دن کی عدالتی حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔ اس واقعے نے میڈیا اور عوام میں ہلچل مچا دی ہے اور اداکارہ کے اس اقدام کے پیچھے ممکنہ وجوہات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔