کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان کی معروف سینئر اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات کی، اور خاص طور پر مارننگ شوز کے عروج و زوال پر بھی کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا۔نادیہ خان نے کہا کہ پاکستان میں اب مارننگ شوز کا دور تقریبا ختم ہو چکا ہے۔ ان کے مطابق، آج کل ٹی وی چینلز پر چند ہی مارننگ شوز باقی رہ گئے ہیں اور ان کی کوالٹی اتنی خراب ہو چکی ہے کہ لوگوں نے انہیں دیکھنا بند کر دیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مارننگ شوز کا جو معیار پہلے تھا، اب وہ کہیں نظر نہیں آتا۔ نادیہ خان کے مطابق، شوز کی غیر معیاری مواد اور بے مقصد گفتگو کی وجہ سے ناظرین نے ان شوز کو نظرانداز کر دیا ہے۔ ان کے خیال میں مارننگ شوز کو دوبارہ سے نیا اور دلچسپ بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ناظرین کی توجہ دوبارہ حاصل کی جا سکے۔
نادیہ خان نے مارننگ شوز کے زوال کی وجہ بتادی
7
پچھلی پوسٹ