لندن ( مانیٹرنگ ڈیسک)محققین نے 866 نئی سمندری انواع دریافت کی ہیں جو اس سے قبل نامعلوم تھیں۔ ان نئی دریافتوں میں گٹار جیسی شکل والی شارک، پنکھے کی طرح نظر آنے والا مرجان اور زہریلے گھونگے شامل ہیں، جن کے دانت ہارپون جیسے دکھائی دیتے ہیں۔یہ اہم دریافت سمندری زندگی کو فلمانے کے دوران سامنے آئی ہے۔ عالمی سطح پر سمندری زندگی کے تحفظ کے لیے شروع کیے گئے اوشین سینسس پروجیکٹ کے تحت یہ دریافتیں کی گئیں۔ عالمی اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے 2023 میں اس پروجیکٹ کا آغاز کیا تھا اور اب تک 10 سمندری مہمات کے دوران نئی انواع دریافت کی ہیں۔ ان مہمات میں غوطہ خوروں، پائلٹ آبدوزوں اور ریموٹ کنٹرول گاڑیوں کی مدد لی گئی۔
سمندر کی گہرائیوں سے 866 نئی انواع دریافت، گٹار جیسی شارک اور ہارپون والے گھونگے شامل
1