ممبئی( شوبز ڈیسک) بھارتی سینئر اداکار گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے حالیہ دنوں میں ان کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے پھیلنے والی افواہوں پر لب کشائی کی ہے۔ بھارتی میڈیا میں گووندا اور سنیتا کی طلاق کی خبریں زور پکڑ چکی تھیں، جس پر ان کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں بے چینی پائی جا رہی تھی۔گووندا نے ان خبروں کو صرف میڈیا کی کاروباری چالاکی قرار دیتے ہوئے ان کو نظرانداز کر دیا تھا، تاہم اب سنیتا آہوجا نے خود اس پر ردعمل دیتے ہوئے ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا، “ہم دونوں کو کوئی بھی الگ نہیں کرسکتا۔”سنیتا نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان کے الگ رہنے کا مطلب یہ تھا کہ جب گووندا سیاست میں سرگرم ہوئے، ہماری بیٹی بڑی ہو رہی تھی اور پارٹی کے کارکنان ہمارے گھر آتے تھے۔ اس وجہ سے انہوں نے اپنے گھر کے بالکل سامنے ایک دفتر کی جگہ لی تاکہ وہ دونوں گھر میں آزادانہ طور پر چل پھر سکیں اور ذاتی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔انہوں نے مزید کہا، “اگر کوئی یہ سوچتا ہے کہ وہ ہمیں علیحدہ کر سکتا ہے، تو وہ آگے آ کر کوشش کرے۔” سنیتا کی یہ وضاحت ان طلاق کی افواہوں کو مسترد کرنے کے لیے کافی تھی اور اس کے بعد مداحوں کو اطمینان ہو گیا کہ گووندا اور سنیتا کی شادی میں کوئی خطرہ نہیں۔
سنیتا آہوجا نے بلا آخر گووندا سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
2