کو ئٹہ ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 9 سال قبل 3 مارچ کو بھارتی ایجنسی “را” کے افسر کلبھوشن یادیو کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی کی حقیقت سامنے آئی۔وزیرِ اعلی بلوچستان نے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی دہشت گردی کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیا اور ان کی بہادری و صلاحیت کو تسلیم کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔
کلبھوشن کی گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشتگردی آشکار ہوئی: وزیراعلیٰ بلوچستان
1