اسلام آباد( اباسین خبر)ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے۔ ولی عہد کا طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جہاں ان کے ہمراہ وزرا، اعلی حکام اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔وزیراعظم شہباز شریف، صدر آصف علی زرداری اور دیگر اہم شخصیات نے ولی عہد کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا، جبکہ بچوں نے گل دستے پیش کیے۔ولی عہد اور ان کا وفد ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاس روانہ ہوئے، جہاں دونوں رہنماں کے درمیان باہمی تجارت اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہو گی۔وزیراعظم ہاس پہنچنے پر مسلح افواج نے ولی عہد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ بعد ازاں، دو طرفہ ملاقات کے دوران مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جن میں دس سے بارہ ایم او یوز متوقع ہیں۔
ابوظبی کے ولی عہد پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
3