کراچی ( اباسین خبر)وزیراعلی سندھ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دیوزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر نعمان احمد کو جامعہ این ای ڈی کا قائم مقام وائس چانسلر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ڈاکٹر نعمان احمد اس وقت این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین آرکیٹیکچر ہیں اور انہیں 21 مارچ کو موجودہ وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالنا ہے۔وزیر اعلی سندھ کی جانب سے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ مستقل وائس چانسلر کی تقرری کے عمل کو 6 ہفتوں میں مکمل کر لیا جائے۔ ڈاکٹر نعمان احمد، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر طفیل احمد اور ڈین الیکٹریکل پروفیسر ڈاکٹر سعد قاضی کے نام اس سمری میں شامل تھے، جو محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے وزیراعلی سندھ کو بھیجی تھی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی مدت ملازمت 23 مارچ کو مکمل ہو رہی ہے، لیکن ہفتہ وار تعطیل کے سبب وہ 21 مارچ تک بحیثیت وائس چانسلر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے۔
ڈاکٹر نعمان احمد کو این ای ڈی یونیورسٹی کا قائم مقام وی سی بنانے کی منظوری
1