کراچی ( اباسین خبر)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سخت مو قف اپناتے ہوئے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے اور قیمتوں کو حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منافع خوری کے خلاف 2022 کا مثر قانون موجود ہے، جس کے تحت حکومت کو ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کر کے نیلام کرنے کا اختیار حاصل ہے۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں 250 سے زائد بچت بازار قائم کیے گئے ہیں اور انہیں منظم اور مثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مثر مینجمنٹ کی ضرورت پر زور دیا۔وزیرِ اعلی سندھ نے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی کہ وہ مصنوعی مہنگائی پر قابو پائیں اور مارکیٹوں کا دورہ کریں تاکہ اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ اس کے علاوہ، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ان کا عملہ قیمتوں کی مسلسل نگرانی کرے اور بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنایا جائے۔پی پی رہنما وزیرِ اعلی سندھ نے رمضان المبارک کے دوران گیس کی بندش پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کراچی میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور رمضان میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور وزیرِ توانائی سے کہا کہ وہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے فوری رابطہ کریں۔
مصنوعی منہگائی پر قابو پایا جائے، وزیرِ اعلیٰ سندھ کی ہدایت
1