لاہور( اباسین خبر)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے وزیرِ اعلی پنجاب کی کارکردگی پر شدید تنقید کی۔ لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلی پنجاب کی حکومت دراصل کسی اور کے زیرِ اثر ہے اور ان کی کارکردگی کا کیا ذکر کیا جائے۔لطیف کھوسہ نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی آسمانوں تک پہنچ چکی ہے اور عوام دوائیں خریدنے میں بھی مشکل کا شکار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لوگ گاڑیوں سے موٹر سائیکل پر سفر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور اگر ان کے خلاف کوئی خبر چلتی ہے تو اسے فیک نیوز قرار دے کر پیکا ایکٹ لگانے کی دھمکی دی جاتی ہے۔پی ٹی آئی کے رہنما نے فواد چوہدری کے بارے میں بھی بات کی اور کہا کہ وہ ابھی پی ٹی آئی میں نہیں ہیں، بلکہ علیم خان کی پارٹی میں شامل ہو چکے ہیں۔ فواد چوہدری کے بارے میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جسمانی تشدد کی حد تک جا سکتے ہیں، لیکن ہمیں ہمیشہ تہذیب کے دائرے میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا یہ فیصلہ تھا کہ فواد چوہدری کا معاملہ خود بنی پی ٹی آئی دیکھے گی۔
مریم نواز کی حکومت کوئی اور چلا رہا ہے: لطیف کھوسہ
1