کو ئٹہ ( اباسین خبر)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے بتایا ہے کہ بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، چمن، قلعہ عبدللہ، جنگل پیر علیزئی، گلستان، سرانان، کوژک ٹاپ، شیلا باغ اور پرانا چمن میں موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ان علاقوں کے علاوہ زیارت، کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی اور کنجوغی میں برفباری بھی ہوئی ہے۔ کان مہتر زئی میں برفباری کی وجہ سے نیشنل ہائی وے این 50 کوئٹہ ژوب شاہراہ جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے، جس سے آمد و رفت میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔چمن میں تیز طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق، آج شام تک بلوچستان میں شدید سردی کی لہر آ سکتی ہے، جو اگلے 2 سے 3 روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس سردی کی لہر سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔
بلوچستان کے شدید سردی کی لپیٹ میں آنے کا امکان
1