1
کو ئٹہ ( اباسین خبر)بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے کے فورا بعد ریسکیو اور سیکیورٹی ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔شواہد اکٹھا کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جبکہ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام مزید تحقیقات کر رہے ہیں تاکہ دھماکے کی نوعیت اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے۔