کراچی ( کامرس ڈیسک)شہر قائد کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت بجلی اور گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنری نظام متحرک ہوگیا اور لوڈشیڈنگ روکنے کے لیے فوری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا۔کمشنری حکام نے کے الیکٹرک کے سی ای او اور سوئی سدرن گیس کمپنی کے ایم ڈی کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ شہریوں کو بجلی اور گیس کی بندش کی وجہ سے شدید پریشانی ہو رہی ہے، خاص طور پر افطار اور سحر کے اوقات میں۔ حکام نے درخواست کی کہ ان اوقات میں بلاتعطل بجلی اور گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کراچی کے مختلف علاقوں جیسے لیاقت آباد بی ایریا، لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا اور نارتھ ناظم آباد میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل رہی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب سوئی سدرن گیس کے ترجمان نے گیس بند ہونے کے دعوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ گیس کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے 95 فیصد علاقوں میں گیس فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ 5 فیصد علاقوں میں شکایات کی اطلاع ملی ہے۔
کراچی: افطار کے وقت بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ رکوانے کیلئے کمشنری نظام متحرک
1