اسلام آباد( اباسین خبر)رواں سال فروری کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دستاویزات کے مطابق، 2025 کے پہلے دو ماہ میں عسکریت پسندوں نے ملک بھر میں 153 حملے کیے، جن میں سے صرف فروری کے مہینے میں 79 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔ ان حملوں میں 55 شہری اور 47 سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 81 سکیورٹی اہلکار اور 45 شہری زخمی ہوئے۔دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 156 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ 20 دہشت گرد زخمی اور 66 گرفتار کیے گئے۔ گرفتار دہشت گردوں میں سے 50 کا تعلق سابقہ فاٹا سے تھا۔دہشت گردانہ کارروائیوں میں بلوچستان سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا، جہاں 32 حملے ریکارڈ کیے گئے اور مجموعی طور پر 56 افراد کی جانیں گئیں۔ قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں نے 21 حملے کیے، جبکہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع میں 23 دہشت گردی کے واقعات پیش آئے۔
گزشتہ ماہ پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ریکارڈ
1