پشاور( اباسین خبر)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے دعوی کیا ہے کہ خیبرپختونخوا کی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی دیگر صوبوں کی حکومتوں کے مقابلے میں بہت بہتر رہی ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی کارکردگی محض تصویر بازی تک محدود نہیں بلکہ حقیقی ترقیاتی کاموں پر توجہ دی گئی ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے مریم نواز کی 150 تصاویر کے مقابلے میں 625 ترقیاتی منصوبوں کی کارکردگی رپورٹ جاری کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز صرف اخبارات میں اپنی تصاویر شائع کرانے کو اپنی کارکردگی سمجھتی ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنی ایک سالہ کارکردگی کو کتابی شکل میں شائع کیا ہے، جس میں 25 مختلف شعبوں کے 625 نمایاں منصوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے عوامی فلاح و بہبود کے 625 منصوبے شروع کیے ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ذاتی تشہیر سے باہر نکل کر عوامی فلاح کے منصوبوں پر غور کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فارم 45 اور فارم 47 کے وزیراعلی میں یہی فرق ہوتا ہے، علی امین گنڈا پور حقیقت میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔
پختونخوا صو بائی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی تمام صوبوں سے بہتر ہے: بیرسٹر سیف
3