6
کوئٹہ( اباسین خبر) جان محمد روڈ کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کی آواز اطراف کے علاقوں میں بھی سنی گئی۔ریسکیو، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کی نوعیت کا فوری طور پر اندازہ نہیں ہو سکا ہے، تاہم پولیس اور دیگر ادارے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔