6
کراچی ( شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غزل صدیق نے دھوکے باز شوہروں کی نشانی بتا دی۔غزل صدیق نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شادی شدہ مردوں کے دوسری عورتوں سے تعلقات پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ بہت سی خواتین نے ہمیں بتایا کہ ان کے شوہر بہت پیار کرنے والے ہیں اور انہیں ہمیشہ مہنگے تحائف دیتے ہیں، مگر ہم نے انہی شوہروں کو دوسری عورتوں کے ساتھ خفیہ تعلقات بناتے دیکھا۔اداکارہ کے مطابق، مرد اپنی بیویوں کا دھیان مہنگے تحائف دے کر ہٹاتے ہیں تاکہ وہ دوسری عورتوں سے اپنے تعلقات چھپا سکیں۔