نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرینِ فلکیات نے ایک نیا ایگزو پلینٹ دریافت کیا ہے جو انتہائی تیزی سے حرکت کرنے والے ستارے کے گرد گھوم رہا ہے۔ یہ سیارے اور ستارے کا جوڑا تقریبا 12 لاکھ میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر رہا ہے، جو کہ بجلی کی رفتار سے چار گنا زیادہ ہے۔آسٹرونومیکل جرنل میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، اس تیز رفتار سے حرکت کرنے کی وجہ سے یہ کہکشاں کے باہر بھی نکل سکتا ہے۔ تحقیق کی سربراہی کرنے والے ناسا کے محقق شان ٹیری کا کہنا ہے کہ یہ سیارہ ایک کم وزن ستارے کے گرد گھوم رہا ہے، جو زمین اور زہرہ کے درمیان فاصلے سے بھی کم دوری پر واقع ہے۔ اگر یہ درست ہے تو یہ ایگزو پلینٹ پہلی بار دریافت ہونے والا سیارہ ہوگا جو ہائپر ویلاسٹی ستارے کے گرد گھوم رہا ہے۔ہائپر ویلاسٹی ستارے وہ ستارے ہوتے ہیں جو انتہائی تیز رفتار سے ملکی وے کہکشاں کے مرکز کے قریب سپر میسیو بلیک ہول کے پاس سے گزر کر آتے ہیں۔ تاہم، ان ستاروں کا کمزور ہونا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ان کے گرد موجود سیاروں پر زندگی کے آثار موجود نہیں ہیں۔اس جوڑے کو پہلی بار 2011 میں 24 ہزار نوری برس کے فاصلے پر دریافت کیا گیا تھا۔
بجلی کی رفتار سے تیز حرکت کرنے والے ستارے کے گرد گھومتا سیارہ دریافت
5
پچھلی پوسٹ