کو ئٹہ ( اباسین خبر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد حمزہ شفقات نے کوئٹہ کی سڑکوں اور صفائی کی صورتحال میں بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی صفائی کے لیے حکومت سے ایک روپیہ لیے بغیر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے کوئٹہ کے 6 زونز میں صفائی کا عمل جاری ہے، جس کے نتیجے میں 600 ٹن روزانہ کچرا اٹھانے سے 1600 ٹن تک کا سفر طے کیا جا چکا ہے۔ حالیہ برسوں میں یہ ایک مشکل کام تھا، لیکن اب اس کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔محمد حمزہ شفقات نے سبزل روڈ سے ائرپورٹ روڈ تک بائی پاس پراجیکٹ پر کام کی تیزی کا ذکر کیا، جس سے مغربی بائی پاس اور سمنگلی روڈ پر ٹریفک کی روانی میں بہتری آئے گی اور سریاب سے ائرپورٹ روڈ تک براہ راست رسائی ملے گی۔ اس منصوبے کے تکمیل سے شہر میں کمرشل ایریا میں ترقی ہوگی اور نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات سے اگلے دس سال تک کچرے اور صفائی کے مسائل کا حل ہو جائے گا، اور عوام سے تعاون کی اپیل کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے دس سال میں ہر بارش میں سریاب روڈ اور گاہی خان ایریا سیلاب کا شکار ہوتے تھے، لیکن اب نئے ڈرینج منصوبے سے تقریبا 4 لاکھ افراد کو بارشوں کے بعد ہونے والی تباہی سے بچایا گیا ہے۔ یہ منصوبہ مارچ کے آخر تک مکمل ہو جائے گا۔
کوئٹہ شہر کی سڑکوں کوبہتر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،کمشنر کوئٹہ
6