2
کراچی ( اباسین خبر)شہر قائد میں سردی کی شدت ایک بار پھر بڑھ گئی ہے، اور محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے لیے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی کا موسم خشک اور راتیں خنک رہیں گی۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارنگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق، اگلے چند روز میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 13 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہو سکتا ہے۔آئندہ دنوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، اور ہواں کی سمت شمال مشرق کی جانب رہے گی۔ پیش گوئی میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وسطی اور بالائی اضلاع میں صبح کے وقت دھند پڑ سکتی ہے۔