2
واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)ایک ہفتے میں امریکا سے 7300 غیر قانونی امیگرینٹس کی گرفتاری اور ملک بدری کی گئی۔شکاگو حکام کے مطابق جبری طور پر بیدخل کیے گئے افراد کی اکثریت پرتشدد واقعات میں ملوث تھی۔ سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجلس اور نیو اورلینز میں چھاپے مارے گئے، اور 27 جنوری کو 956 غیر قانونی امیگرینٹس کو گرفتار کیا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپے سکولوں اور گرجا گھروں میں بھی مارے گئے، جس کے باعث کئی غیر قانونی امیگرینٹس نے خوف کے تحت کام پر جانا اور اپنے بچوں کو سکول بھیجنا چھوڑ دیا۔