بیجنگ ( مانیٹرنگ ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے ایک نئی اور منفرد ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو فریج کو کم بجلی خرچ کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اسے زیادہ ماحول دوست بھی بناتی ہے۔ Huazhong یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین نے thermogalvanic نامی ٹیکنالوجی کا مظاہرہ کیا ہے، جو کولنگ میکانزم کے طور پر کام کرتی ہے اور ماحول کو کم نقصان پہنچاتی ہے۔ایک تحقیق کے مطابق، 2019 میں دنیا بھر میں 4 فیصد بجلی گھروں میں موجود فریج اور ریفریجریٹرز نے استعمال کی۔ تاہم، اس نئی ٹیکنالوجی سے لیس فریج بجلی کم خرچ کریں گے، جس سے صارفین کو پیسہ بچانے میں مدد ملے گی۔اس ٹیکنالوجی کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ thermogalvanic کولنگ ایک ماحول دوست ٹیکنالوجی ہے جو کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، اس ٹیکنالوجی کو دیگر ڈیوائسز جیسے وئیر ایبل کولنگ ڈیوائسز اور صنعتی مشینوں میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔Thermogalvanic ٹیکنالوجی سیلز ریورس ایبل کیمیائی رد عمل کے ذریعے حرارت پیدا کرتے ہیں، جس سے بجلی بنتی ہے۔ محققین نے دریافت کیا کہ یہ ٹیکنالوجی موبائل فون کی بیٹری کو ٹھنڈا رکھنے اور فضلے کی حرارت سے بجلی حاصل کرنے کے لیے بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے، محققین نے کولنگ پاور کو 70 فیصد تک بڑھانے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو پہلے ممکن نہیں تھا۔ تاہم، محققین کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے تاکہ اس کے سسٹم ڈیزائن کو حتمی شکل دی جا سکے۔
چینی سائنسدانوں کی منفرد ٹیکنالوجی جو بجلی کی بچت میں مددگار ثابت ہوگی
1