لاہور( سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سہ فریقی ٹورنامنٹ اور آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اوپنر کا فیصلہ ہوگیا ہے۔پاکستان کے متوقع اوپننگ بیٹر فخر زمان کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے کے لیے بابر اعظم کو منتخب کیا گیا ہے، جو ٹیم کے سب سے تجربہ کار اور مستند بیٹر ہیں۔ قومی ٹیم کی انتظامیہ نے بابر اعظم سے درخواست کی ہے کہ وہ میگا ایونٹ اور اس کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم میں وہی کردار ادا کریں جو بھارتی کرکٹ میں سچن ٹنڈولکر نے ادا کیا۔ بابر اعظم نے اس چیلنج کو قبول کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز اپنی 15 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان واحد مستند اوپنر تھے۔ تاہم، سلیکٹرز نے دوسرے اوپنر کا فیصلہ میچ سے قبل کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا۔ذرائع کے مطابق، جب کیپ ٹان ٹیسٹ کے پہلے دن صائم ایوب کے ٹخنے میں چوٹ لگی، تو کوچز اور سلیکٹرز کو فورا یہ اندازہ ہوگیا کہ صائم کی انجری سنگین ہے اور وہ دو سے ڈھائی ماہ تک فٹ نہیں ہو سکیں گے۔ اس کے بعد، بابر اعظم سے ملاقاتیں کر کے انہیں قائل کیا گیا کہ وہ ٹیسٹ اور ون ڈے میچز میں اننگز اوپن کریں گے۔
سہ فریقی سیریز اور چیمپئنز ٹرافی میں فخر کیساتھ بابر اوپننگ کریں گے، فیصلہ ہوگیا
1