1
اسلام آباد( کامرس ڈیسک)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 43 روپے 52 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 68 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔اب 11.8 کلو ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا ہے، اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کی گئی ہے۔یہ نئی قیمتیں فروری 2025 کے لیے متعارف کرائی گئی ہیں۔