1
غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فورسز کی غزہ میں بربریت جاری رہی۔اسرائیل نے مغربی کنارے کے جنین پر بمباری کی جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپ کی عمارت تباہ ہو گئی اور 10 فلسطینی شہید ہو گئے۔ القدس بریگیڈز کے جوابی حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔واضح رہے کہ غزہ میں لاکھوں فلسطینی تباہ حال علاقوں میں واپس آنا جاری رکھے ہوئے ہیں، اور 5 لاکھ سے زائد فلسطینی شمالی غزہ کے تباہ شدہ علاقوں میں لوٹ آئے ہیں۔