دبئی ( شو بز ڈیسک)دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے مداحوں سے ملاقات کی جس کے دوران ایک ویڈیو نے خاص توجہ حاصل کی۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔” ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے بھرپور جوش و خروش سے ردعمل دیا۔شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم “کنگ” کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی نظر آئیں گے۔ تاہم، تقریب کے دوران، شاہ رخ خان نے فلم کے حوالے سے تفصیلات بتانے سے گریز کیا، لیکن مداحوں کو یقین دلایا کہ یہ فلم ان کے لیے دلچسپی کا باعث بنے گی۔شاہ رخ خان نے اس موقع پر اپنی مشہور فلموں “جوان”، “دل والے دلہنیا لے جائیں گے”، “ڈان” اور “جب تک ہے جاں” کے معروف ڈائیلاگز بھی مداحوں کو سنائے اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا۔یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے 2023 میں 4 سال کے وقفے کے بعد تین کامیاب فلموں سے شاندار واپسی کی تھی، جبکہ 2024 میں ان کی کوئی فلم ریلیز نہیں ہوئی۔
60 برس کا ہونے والا ہوں مگر 30 کا لگتا ہوں، شاہ رُخ خان کی دبئی میں مداحوں سے ملاقات
18