راولپنڈی ( اباسین خبر)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے ملزمان کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف استغاثہ کے پاس کافی شواہد موجود ہیں اور ان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ استغاثہ کے گواہان شہادت ریکارڈ کروا رہے ہیں۔عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔ کرنل اجمل صابر اور سہیل عرفان عباسی نے 265 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔
جی ایچ کیو حملہ کیس؛ 2 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد
18