تل ابیب ( مانیٹرنگ ڈیسک)جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے بعد پناہ گزین فلسطینیوں کی غزہ میں اپنے گھروں کو واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، اسرائیل کے مستعفی وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کو مسترد کرتے ہوئے غزہ کے مکمل طور پر تباہ ہونے تک جنگ جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ کی فتح نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔بین گویر نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کی واپسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی معاہدے کا ایک اور ذلت آمیز حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نصیرات کے کوریڈور کے ذریعے غزہ کے شمالی حصے میں فلسطینیوں کی واپسی میں لاپرواہی برتی جا رہی ہے، جو اسرائیلیوں کے لیے خطرناک ہو سکتی ہے۔
یہ اسرائیل کی فتح نہیں بلکہ ہتھیار ڈالنا اور ذلت آمیز ہے، مستعفی وزیر نیتن یاہو پر برس پڑے
18